گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فریزر کی گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دو کمسن کاریگر جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ حادثہ گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں چیلیکی میں گھریلو فریزر کی گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ جس سے دو کاریگر آٹھ سالہ فلک اور بارہ سالہ مسکان جاں بحق جبکہ22 سالہ اویس شدید زخمی ہوگیا، زخمی اویس کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، اہل علاقہ کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے گھر کے قیمتی سامان کا بھی نقصان ہوا ہے۔