پی آئی اے کی کینیڈا جانیوالی پرواز میں 6 کرونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو کے لیے جانے والی پرواز میں کرونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کرونا پازیٹو مریضوں کی موجودگی کا انکشاف کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو ای میل کے ذریعے کیا۔ کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق پرواز نمبر 783 پر کرونا پازیٹو مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 سے تھا۔ دوسری جانب پی آئی اے نے بھی مسافروں کو پرواز سے 3 دن قبل مخصوص لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...