ملتان (سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل سے غلط انداز میں خارج کیے جانے پر بی سی سی آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کو 4800 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ثالث ریٹائرڈ جسٹس سی کے ٹھاکر نے بورڈ کو 4800 کروڑ روپے بطور جرمانہ دکن چارجز کو دینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے دکن چارجرز کو معطل کر کے سن رائزرز کو ٹیم دیدی تھی جس پر دکن چارجز نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔