بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

Jul 19, 2020

ڈیرہ غازیخان(خبر نگار) بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے ایڈیشنل ایس ایچ او باقر خان لغاری سوار ملک غلام عباس محمد عاصم اور پرویز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم ممتاز حسین ولد قلندر کو گرفتار کرلیا۔بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے کہا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک رسالدار سردار اعجاز احمد خان لغاری اور جمعدار حاجی محمد زمان تمن لغاری کی ہدایت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں