لوڈ شیڈنگ کی نئی اصطلاح پاور مینجمنٹ متعارف عمر ایوب نے 12 گھنٹے بجلی بندش کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نقصانات کم کرنے میں ناکام رہی، وزیر توانائی عمر ایوب نے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا اعتراف کر لیا۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا کہ مختلف شہروں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ پاور ڈویژن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی نئی اصطلاح پاور مینجمنٹ متعارف کر دی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن