وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھرنے استعفی ٰ دے دیا

Jul 19, 2020 | 14:58

ویب ڈیسک

لاہور : صوبائی وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھرنے پنجاب کابینہ سے استعفی دے دیا ۔
جی این این  کے  مطابق صوبائی  وزیر  اسد کھوکھر نے اپنا  استعفی ٰ وزیراعلی ٰ پنجاب کو بھجوادیا ہے ۔ ان کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی ۔ اس حوالے سے اسد کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ  ذاتی مصروفیات کی بنا پر انہوں نے خود استعفی دیا ہے  ۔
خیال رہے کہ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور وزیر بننے کے باوجود انہیں کوئی محکمہ نہیں دیا گیا تھا۔ اسد کھوکھر کو چند ماہ پہلے ہی  جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔

مزیدخبریں