گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہ اہے کہ پیٹرول،گھی، آٹا چینی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ، حکومت کی جانب سے بار بار قیمتیں بڑھانا ثابت کر ر ہا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو جب بھی موقع ملا حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیں گے انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کو جو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آئی تھی وہ سب ڈرائونے خواب بن کر عوام کے سامنے ہیں۔