گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صاحبزادہ محمد داد رضوی نے جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد میں استقبال عیدالاضحی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مقدس شب و روز کے فیوض و برکات سے بہرہ ور ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ امور خیر کا اہتمام کرنا چاہیئے خاص طور پر 9 ذوالحجہ کو روزہ رکھنا چاہیے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے 9 ذوالحجہ کے روزہ کو ہزار دن کے برابر قرار دیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ پر گمان ہے کہ عرفہ کا روزہ ایک سال قبل اور ایک سال بعد کے گناہ مٹا دیتا ہے۔صاحبزادہ محمد داد رضوی نے کہا کہ ہمیں 9 ذوالحجہ کو خود بھی روزہ رکھنا چاہیئے اور اپنے اہل خانہ و دوست احباب کو بھی تلقین کرنی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 ذوالحجہ کی فجر سے لے کر 13 ذوالحجہ کی نماز عصر تک ہر نماز کے بعد تکبیرات پڑھنے کا حکم ہے۔
9 ذوالحجہ کو خود بھی روزہ رکھیں، اہل خانہ کو بھی تلقین کریں: داد رضوی
Jul 19, 2021