حکومت نے عوام کو بڑی عید پرمہنگائی کا دردناک تحفہ دیا: حاجی فلک شیر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے حکومت نے عوام کو بڑی عید پر پیٹرولیم و گیس سمیت آٹا ، چینی، گھی مہنگا کرکے عوام کو بڑا دردناک تحفہ دیا ہے بجٹ میں عوامی ریلیف کا جھانسہ دینے اور بات بات پر قوم کوخوشخبریاں سنا نے والے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئے موجودہ حکمرانوں کی کوئی کل سیدھی نہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حالیہ ایک ماہ میں پیٹرولیم و گیس مصنوعات میں اضافے کے ساتھ آٹے اور چینی و گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ بڑھا کر عظیم اسلامی تہوار بڑی عید سنت ابراہیمی کا مزہ بھی نااہل حکمرانوں نے خراب کر دیاہے ، نالائقوں کی حکومت نے عوام کو بیروزگاری و مہنگائی میں ڈبونے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن