جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کشمیر کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حکمران جو چالیں چل رہے ہیں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اگر دھن دھونس اور دھاندلی سے کشمیر کا الیکشن چرانے کی کوشش کی تو کشمیری نہ صرف شدید مزاحمت کریں گے بلکہ حکمرانوں کی سازشوں کا راستہ روک کر انہیں ناکام بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدری کامران ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا نالائق حکمرانوں کے تین سالہ دورحکومت نے غیور پاکستانیوں پر مہنگائی ،بے روزگاری کے اتنے بم گرائے ہیں کہ عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔
دھونس ،دھاندلی سے کشمیر کا الیکشن چرانے نہیں دینگے:چوہدری شہباز
Jul 19, 2021