یوکرائن میں بکریوں کا مقابلہ حسن

کیف (اے پی پی)یوکرائن کے شہر ٹرنوپل میں بکریوں کی ملکہ حسن کی تلاش کے لئے مقابلہ  حسن کا انعقاد کیا گیا۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقابلہ حسن کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ بکریوں کے حسینہ  کے چناو کے منفرد مقا بلے میں کئی بکریوں نے شرکت کی اور کیٹ واک کرکے اپنے حسن کے جلو ے دکھا ئے ۔حسن کا دعوی کر نے والی ان بکریوں میں سے شرکا اور ججز کے اتفاق کے بعد ایک نازک سی بکری کے سر پر ملکہ حسن کا تاج اور مالک کو انعام سے نوازا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن