اندور (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے ضلع اندور میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک دلت دولہا اور اسکے ہمراہ دیگر افراد کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مانپور میں وکاس کلموڈیا نامی دولہا نے سسرال بارات لے جاتے وقت راستے میں واقع ایک مندر میں جانا چاہتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا کے والد اوم پرکاش کی شکایت پر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔