پشاور: قرنطینہ سنٹر میں جھگڑا، فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار ہلاک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں قائم ایک قرنطینہ سنٹر میں تعینات 2 پولیس اہلکار آپس میں ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قرنطینہ سنٹر پولیس اہلکاروں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فلائرنگ کر دی۔ حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ پولیس اہلکار عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت اے ایس آئی گل رحمان اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...