بھارت خطے میں امن دشمنوں کے ساتھ ہے:گورنر پنجاب 

لاہور(آئی این پی)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، جبکہ بھارت خطے میں امن دشمنوں سے ملا ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے گورنر نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا، پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے، خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن