اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیر ستان کے علاقہ سینائی نارائی میں آپریشن کیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی جنید نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید سپاہی جنید کا تعلق بالاکوٹ ضلع مانسہرہ سے ہے۔ علاقہ سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔