کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات،مقامی اختلافات کو ختم کرایا جائیگا: محمود الرشید

Jul 19, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈزکے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید اور دیگر پی ٹی آئی قائدین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری، علی امتیاز وڑائچ، اکرم عثمان اور عفیف صدیقی شریک ہوئے۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر ے گی، پی ٹی آئی کے کنٹونمنٹ بورڈزکے اْمیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لئے پارٹی کے مقامی سطح پر اختلافات کو ختم کرایا جائے گا اور تمام گروپوں کے لیے قابلِ قبول امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ ٹکٹ دیتے وقت پارٹی سے وابستگی اور سماجی خدمات کو مدنظر رکھا جائے گا،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے لاہور کے بعدباقی زونز کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا۔

مزیدخبریں