لاہور(نامہ نگار) ی سی پی او لاہور غلام محمود ڈورنے مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کا اچانک دورہ کیااور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بیوپاریوں اور شہریوں سے سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیااور کہا کہ بیوپاریوں کی رقم کی باحفاظت منتقلی کیلئے پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔بیوپاری کسی بھی لمحہ اپنی سہولت کیلئے پولیس پروٹیکشن لے سکتے ہیں۔سی سی پی او لاہورنے نوسربازوں اور مشکوک اشیاء پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت۔ایس پی ڈولفن کو منڈیوں کے گرد و نواح میں پٹرولنگ ٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے جبکہ سی ٹی او لاہور کو منڈیوں میں غلط پارکنگ، تجاوزات اور ون وے ٹریفک کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو منڈیوں تک رسائی میں کوئی مسئلہ، پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔تمام ڈویژنل افسران اپنی اپنی ڈویڑنز کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں گشت کو یقینی بنائیں۔شہری مدد، راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 پر فوری کال کریں۔