اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات8.29 فیصد جبکہ افغانستان سے درآمدات میں 37 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے، مئی میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 289 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 895.38 ملین ریکارڈکیاگیا ۔
پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
Jul 19, 2021