لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے چند روز قبل ایونٹ پر کرونا نے حملہ کر دیا ہے اور کئی کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سخت قوانین کے باوجود اولمپک ولیج میں صرف اتوار کے روز5 اتھلیٹس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے، جن میں تین جنوبی افریقی انڈر ٹونٹی تھری فٹبال ٹیم کے ایھلیٹس شامل ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کرونا سے متاثرہ اتھلیٹس کی تعداد 10 سے زائد ہو گئی ہے۔ تازہ کیسز سامنے آنے پر ایونٹ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔گزشتہ روز بھی ایک غیرملکی آفیشل کا کرونا مثبت آیا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز تماشائیوں کے بغیر تئیس جولائی سے ہونا ہے، ایونٹ میں دس پاکستانی اتھلیٹس بھی شرکت کررہے ہیں۔کرونا ایمرجنسی کے نفاذ پر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹوکیو میں ایمرجنسی کا آغاز پیر سے ہوگا اور 23 جولائی سے ہونے والے اولمپکس کے دوران بھی اسے برقرار رکھا جائیگا۔ کرونا وائرس نے ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ منتظمین نے اولمپک ولیج میں کرونا وائرس کے مزید تین کیسز کی تصدیق کی ہے۔میڈیا کنٹریکٹر اور دیگر سٹاف سمیت اولمپکس سے متعلق افراد میں کرونا وائرس کے دس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن کا بھی ٹوکیو پہنچنے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ریو سیونگ من نے ویکسینیشن بھی کروائی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے انکشاف کیا تھا کہ جس جگہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائیگا وہاں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک رو ز قبل پندرہ کیسز سامنے آئے تھے جن کے بارے میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس 2021 ء میں شرکت کیلئے پاپاکستانی دستہ جاپان پہنچ گیا۔ اولمپکس کے چھ کھیلوں میں پاکستان کے دس اتھلیٹس اور 12 آفیشلز شرکت کریں گے۔جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے ارشد ندیم 21 جولائی اور ویٹ لفٹنر طلحہ طالب 22 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ اسلام آباد سے جاپان پہنچ گیا۔دس پاکستانی اتھلیٹس اور 12 فیشلز اولمپکس کے چھ کھیلوں، سوئمنگ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس میں حصہ لے گے۔سوئمنگ میں بسمہ خان اور حسیب طارق، جوڈو میں شاہ حسین شاہ، شوٹنگ میں جی ایم بشیر، خلیل اختر اور گلفام جوزف، اتھلیٹکس کی دو سو میٹر دوڑ میں نجمہ پروین اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔طلحہ بٹ شوٹنگ اور ماحور شہزاد بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کیلئے قومی دستے میں شامل ہیں۔