پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں عید منائیگی

Jul 19, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم عید الالضحیٰ اپنوں سے دور انگلینڈ میں منائیگی۔گرین شرٹس بدھ کو انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گی جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ کرکٹرز اپنے اپنے گھروں میں عید کریں گے۔قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کاعید کے دوسرے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم دورٓہ ویسٹ انڈیز ختم کر کے 20اور 21 جولائی کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

مزیدخبریں