اسلام آباد(نامہ نگار) انجمن دختران اسلام ام البنین ڈبلیو ایف گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیر اہتمام بسلسلہ شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضی جی نائن فور اسلام آباد میں مجلس عزامنعقد ہوئی ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سیدہ بنت علی موسوی نے کہا کہ حضرت امام محمد باقر ؑنے علوم و معارف کے اتنے رموز و اسرار کو آشکارہ کیا اور احکام و علوم کے ایسے حقائق بیان فرمائے کہ بصیرت کے اندھوں کے سوا کوئی ان کا انکار نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امام محمد باقرؑ علوم و معارف کو کلام الہیٰ سے بطور الہام حاصل کرتے اور نورانی آیات قرآنی سے مدد لیتے آپ ؑعلمی و دینی خدمت کی پاداش میںدرجہ شہادت پر فائز ہوئے، امام باقر ؑکی قبر اطہر جنت البقیع میں اپنی دادی زہراؑ کے پہلو میں واقع آج بھی مرجع خلائق ہے۔مجلس سے ذاکرہ طاہرہ بلقیس بخاری ، عین البتول مشہدی ،لواء زینب کاظمی ، ابتھاج زینب ، ریتاج فاطمہ شدرہ بتول ، حاسن بتول فروہ صادقی نے بھی خطاب کیا۔