راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) واسا کی جانب سے عید الاضحٰی کے دنوں میں شہریوں کو واٹر سپلائی تسلسل سے دینے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں واسا خانپور ڈیم ، ٹیوب ویلوں اور راول ڈیم سے واٹر سپلائی دے گا یہ اقدام قربانی کے موقع پر صفائی اور گھریلو ضروریات بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے واٹر سپلائی کا دورانیہ تسلسل سے ایک ایک گھنٹے کا ہوگاتاہم جن علاقوں میں واٹر سپلائی میں خلل پایا گیا ان مقامات پر واٹر ٹینکروں کی مدد سے سپلائی دی جائے گی۔