کراچی (سٹی نیوز) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حج امت مسلمہ کے عالمگیر اتحا د و یگانگت کا مظہر جانی و مالی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے ۔جو شخص اللہ کی رضا کیلئے فحش گوئی اور حکم عدولی سے محفوظ رہ کر حج کرے اس شخص کی مثال ایسی ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کے موقع پر جس قربانی ،اتحاد و مساوارت کا عملی مظا ہرہ پیش کیا جاتا ہے اس کی مثال دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ملتی ۔ حج مساوات کی بے مثال و لازوال عملی مظا ہرے کا موقع ہے ۔اس سال طبی وباء کے سبب دنیا بھر کے لاکھوں فرزندان اسلام حج جیسی عبادت سے محروم رہیں گے۔ ان کا مزید کہا کہ عجزو انکساری ،عفودرگزر اعلیٰ اخلاق کی علامت ہیں،حسن ِ اخلاق کی بدولت بھلائی و برائی کی تمیز اجاگر ہوتی ہے ۔بحیثیت مسلمان آپس میں بھائی چارہ اورامن و سلامتی کیلئے دلوں سے بغض ،کینہ ،عداوت، شر ،غیبت ،حرص اور لالچ کو باہر نکالنا ہو گا ۔شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالوں کے صحیح مصارف میں یتیم،غرباء مساکین اور دینی مدارس کے غریب طلبہ ہیں۔