نوجوان ملک کا سرمایہ ‘استفادہ کیا جائے‘محمد نسیم سروانہ 

کراچی (سٹی ڈیسک)جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی دفتر محمد ی مسجد برنس روڈپر کراچی کے 47حلقہ جات کے ناظمین،نائب ناظمین اور سرگرم کارکنان کے اعزاز میں عید ملن ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں جماعت کے ناظم اعلیٰ، مفتی محمد انس مدنی ، جماعت کی ممتاز سماجی شخصیت شیخ محمد نسیم سروانہ ، مفتی جاسم سلفی، مفتی عبدالغفار سامی، شیخ محمد عاصم دہلوی ، صحیفہ اہلحدیث کے ناظم و منیجر عبیداللہ عبدالجبار سلفی ، حافظ فیصل سلفی، شیخ محمد احمد ، علی سروانہ اور جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد حقانی نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر محمد نسیم سروانہ نے کہا کہ نوجوان ہر ملک کا سرمایہ ہوا کرتے ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ہم اپنی جماعت کے اہم امو ر اور عید قربان کی مناسبت سے تمام حلقہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ جبکہ مولانا مفتی محمد انس مد نی نے کہا کہ امسال جماعت کے نوجوانوں کو ان کی سابقہ سال میں چرم قربانی کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں قیمتی انعامات اور نقد رقوم کا ایوارڈد یا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے بھی جماعت کے نوجوانوں کی انتھک محنتوں اور انکی کام کرنے کی جرائتوں کو سلام پیش کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ مرکزی دفتر ، حلقہ و سطی۔حلقہ شرقی (ایسٹ زون) اور حلقہ (ویسٹ زون) کے تمام ذمہ داران اور حلقہ کے ائمہ کرام ، جامعہ ستاریہ  الاسلامیہ گلشن اقبال ، کراچی اور مدرسہ عربیہ اسلامیہ دارالسلام کے مستحق طلباء کی کفالت کے لیئے چرم قربانی جمع کرکے رب تعالیٰ سے اجر عظیم حاصل کرنے کے دینی سفیر بن سکتے ہیں۔ اسی میں ہماری دنیا و آخرت سنور نے کا راز مضمر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن