خانیوال (کرائم رپورٹر) بلدیہ خانیوال میں بدعنوانیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق سیوریج کا پانی 600 روپے فی گھنٹہ فروخت کیا جاتا ھے یومیہ کل آمدن 15 ہزار ہے قومی خزانے میں 6600 روپے جمع کروائے جاتے ہیںروزانہ 70 ھائی ایس سے چالیس روپے فی گاڑی چونگی وصول ہوتی ہے لیکن خزانے میں تیس ھائی ایس کے پیسے جمع کروائے جا رہے ہیں200 کے لگ بھگ بسیں گزرتی ہیںمگر سو بسوں کے پیسے ظاہر کرکے باقی ہڑپ ہورہے ہیں جبکہ شیڈول سے ھٹ کر بیس روپے فی رکشہ بھی لیا جاتا ھے جس کے عوض رکشے والوں کو سڑک اور چوک بلاک کرنے کی اجازت ھے شہر میں دو سو سے زائد رکشے ہیں اس مد میں بھی کرپشن کا بازار گرم ہے۔
بلدیہ خانیوال کی ٹیکس برانچ میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کا انکشاف
Jul 19, 2021