حکمرانوں نے قوم کو فاقوں سے ختم کرنے کی ٹھان لی: چوہدری افتخار نزیر

Jul 19, 2021

میاں چنوں‘خانیوال‘ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت‘نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار)حکمرانوں نے قوم کی مشکلات نہیں قوم کو فاقوں سے ختم کرنے کی ٹھان رکھی ہے،بجٹ پیش ہوئے ایک ماہ نہیں ہوااور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں دوبارہ ہوش روبا اضافہ کر کے حکمرانوں نے اپنے غریب دشمن ہونے پر مہر ثبت کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خانیوال کے رہنماؤں چوہدری افتخار نزیر ایم این اے و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارچوہدری عطا الرحمن ایم پی اے رانا بابر حسین ایم پی اے مسلم لیگ ن نے جان لیوا مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی،گھی کی گی کلو قیمت میں ایک دن میں ہی تقریبا 90 روپے اضافہ کر دیا گیا ظلم در ظلم یہ کہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے معاشرے کے سفید پوش اور مزدور طبقے کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا ہے  ان نے کہا کہ حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی  چیز نہیں۔ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ان پر لٹیرے اور بے حس حکمران مسلط کر دیئے گئے ہیں جنہوں نے قوم کا جینا غارت کر دیا ہے۔

مزیدخبریں