رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال شہر میں بڑی عیدکی آمدکیساتھ ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،ادرک 40روپے کلومہنگا ہوکر360سے400روپے میں فروخت ہونے لگا۔لہسن 20روپے کلومہنگا ہوکر 180سے200روپے اور پیاز10 روپے کلومہنگاہوکر30سے40روپے میں فروخت ہونے لگا۔ کسان اتحاد کے ضلع صدر میاں عبدالصمد، مسلم لیگ ن لائرز فورم کے ضلعی نائب صدر چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ، پی وائی او کے ضلع صدر زین العابدین بھٹی ، جے یو آئی کے رہنماء حافظ ابوبکر توصیف ،سماجی رہنماء ساجد پرویز گل اور مولانا خالد عزیزنے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی تہوارآتا ہے تو ناجائز منافع خور، ذخیرہ اندوز سرگرم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوری اورقیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری ایکشن لیںپرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔