گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے 29 جولائی سے شروع ہونے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے ریجن بھر کے 2 لاکھ 60 ہزار امیدواروں کو رولنمبر سلپیس جاری کرکے پرچے کے دوران امتحانی سنٹروں کے متعلقہ فیڈرز سے بجلی بحال رکھنے کیلئے گیپکو حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ امتحانی سنٹروں پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمدرآدمد کیلئے الگ سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ۔ امیدواروں کو بزریعہ میسج بھی رولنمبر بھیجے گئے ہیں۔بورڈ حکام کی طرف سے پہلے ہی امتحانات میں شریک ہونے والے ریجن بھر کے امیدواروں کیلئے 831 امتحانی سنٹرز مقرر کرکے عملہ تعینات کردیاگیا۔ تمام سنٹروں پر امیدواروں کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس سمیت ایک، ایک سکیورٹی گارڈ بورڈ بھی تعینات کیا جائے گا۔ جو امتحانات کے دوران اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمدرآمد کیلئے الگ سے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بتایا کہ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمدرآمد کروانا اولین ترجیحات ہے۔