وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں 4.3ٹن کولمبیائی کوکین برآمد کرلی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوسٹا ریکن پولیس نے 4.3ٹن کولمبین کوکین ضبط کی ، کوکین کی یہ کھیپ ایک تجارتی جہاز میں سیرامک فرش ٹائلنگ سے بھرے ہوئے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔یہ ملک میں اب تک ضبط کی گئی کوکین کی دوسری سب سے بڑی کارروائی ہے، بڑی تعداد میں کوکین پکڑے جانے سے کوسٹا ریکا کے یورپ کی جانب منشیات سمگلنگ کے اہم ٹرانزٹ ملک بننے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔
کوسٹاریکا میں 4.3ٹن کولمبیائی کوکین برآمد
Jul 19, 2021 | 11:25