لاہور : میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔آگ ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ وارڈ سے مریضوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا ہے ۔تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔