لاہور : میوہسپتال کے ہڈی وارڈ میں آتشزدگی

Jul 19, 2021 | 13:01

ویب ڈیسک

لاہور : میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔آگ ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی ہے ،   واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔  وارڈ سے مریضوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا ہے ۔تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں