شیخ بندر بن عبدالعزیز کا خطبہ حج میں کہنا ہے کہ آپس میں مساوات اور ہمدردی کے تعلقات قائم کرو، اللہ کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔
مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندر بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مساوات قائم کرو، آپس میں عداوت اور نفرت کو ختم کرو، اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کو معاف کرو، اللہ سے ڈرتے رہو اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرو اور اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو۔
مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندر بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کیلئے پورا کرو،اللہ تعالیٰ نےفرمایاوالدین کےساتھ احسان کامعاملہ کرو.
شیخ بندر بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اللہ نے فرمایا اپنے رب کی ایسے عباد ت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے .