ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ ،وزیر اعلی عثمان بزدارکا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس،زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہےـوزیراعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر  کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کیا اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے بارے میں ہدایات دیں ـ وزیراعلی عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خا ن کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائےـ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہےـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے  حادثہ کے بارے میں کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہےـانہوں نے کہاکہ غفلت کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اورالمناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائےـجن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائےـانہوں نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے اورہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

ای پیپر دی نیشن