سیکرٹری خارجہ سے چین کے خصوصی ایلچی کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی کی صورتحال پر بات کی افغانستان کو انسانی امداد اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پرامن مستحکم خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور افغانستان کی معاشی مشکلات کم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
سیکرٹری خارجہ،چین

ای پیپر دی نیشن