14 سالہ جویریہ پنجاب سے بازیاب ،کراچی پہنچادیا گیا

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے مغویہ 14 سالہ جویریہ کو بازیاب کرادیا۔ پولیس نے جویریہ کو چھ ماہ بعد راجن پور پنجاب سے بازیاب کرایا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب کے علاقے راجن پور سے جویریہ کو برآمد کرکے کراچی پہنچایا گیا۔ پولیس نے جویریہ کے مبینہ شوہر ملزم عبدالقدیر کو بھی گرفتار کر لیا۔ جویریہ اور عبدالقدیر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ مغویہ جویریہ کا بیان قلمبند، عدالت نے جویریہ کو دارالامان بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم عبدالقدیر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔عدالت نے پولیس کو جویریہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ جویریہ کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی کو محمد قدیر نے اغوا کیا ہے۔ اغوا کا مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج ہوا۔ پولیس کے عدم تعاون پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت کے نوٹس کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آ ئی۔
جویریہ بازیاب

ای پیپر دی نیشن