کوئٹہ ( اے پی پی ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ اتوار17جولائی کی شام 7بجکر20منٹ پر شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے 132kvپسنی،گوادر ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی جس کے نتیجہ میں گوادر،انڈسٹریل،گوادرڈیپ سی پورٹ، گوادرڈور اور جیوانی گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) اسٹاف نے پیر کی صبح فنی خرابی دورکرنے کیلئے پیٹرولنگ شروع کی جہاں مختلف مقامات پر 132kvٹرانسمیشن لائن کی اسکائی وائرٹوٹ گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ سٹاف نے اسکائی وائر کی مرمت وتنصیب کاکام پیر کے روز مکمل کرکے 132kvپسنی۔گوادرٹرانسمیشن لائن بحال کردی جس کے بعد گوادراورجیوانی کے گرڈ سٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی اور اب معمول کے مطابق اْن علاقوںکو بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم کیسکونے اس دوران متعلقہ تمام صارفین سے بجلی بندش پرزحمت کیلئے معذرت کی ۔