پنجگور(نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نذیراحمد بلوچ نے کہا کہ حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگ آج بھی کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں پنجگور میں ہفتہ قبل طوفانی بارشوں سے جو شہادتیں اور نقصانات ہوئے وہ اپنی جگہ پر مگر آج ایک بار پھر پنجگور میں طوفانی بارشوں نے جو تباہی مچائی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ایک ساتھ شہادت نے پورے پنجگور کو سوگوار کردیا ۔
بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگ بے یارومددگار ہیں:میر نذیر بلوچ
Jul 19, 2022