اوکاڑہ ‘روجھان، کوٹلہ مغلاں (نامہ نگار‘خبرنگار، نمائندہ نوائے وقت ) اوکاڑہ 4بچوں کے باپ‘روجھان ‘کوٹلہ مغلاں میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر فائر کھول دیا زد میں بچی زخمی بعد میں خود کشی کرلی ۔ صابر پیا ٹائون اوکاڑہ کا رہائشی 45 سالہ سلطان محمود جوکہ رکشہ ڈرائیور نے بیوی کو طلاق دے رکھی تھی۔ اس کی بیوی نے مقامی عدالت میں خرچہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ دعویٰ اس کے خلاف ڈگری ہو جانے پر سلطان محمود نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی جان لے لی۔گھریلو ناچاقی پر عمر کوٹ میں محمد رمضان نے بیوی پر فائر کھول دیا فائر لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی کمسن بچی ش فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد قاتل محمد رمضان نے خود کشی کرلی۔
خود کشی
اوکاڑہ 4بچوںکے باپ ‘کوٹلہ مغلاں میں شوہر نے بیوی کو مارکر خود کشی کرلی
Jul 19, 2022