کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ ) تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریک انصافکی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی سرکاری مشنری اور پنجاب پولیس کے گلو بٹوں کو رانا ثناء اللہ اور عطار تارڑ کی سربراہی میں پی ٹیآئی کے کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے گرفتار کرنے اور ن لیگی لوٹوں کے لیے دھاندلی کرنے کے باوجود تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ ن لیگیوں کو بدترین شکست دی۔ عوام نے فیصلہ کر لیا کہ ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو خوشحال اور مضبوط بنائیں گے ۔ تحریک انصاف اب بھی قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹوں والی جماعت ہے تمام سیاسی جماعتوں کے سٹیوں کو ملا کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا تحریک انصاف ملک کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے کروڑوں عوام کی مرضی سے پاکستان میں ایک نیا نظام لانے کے لئے تاریخ رقم کریگی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی چالیس سے پچاس ہزار مارجن کو دھاندلی کے ذریعے کم کرکے تحریک انصاف کے امیدواروں کو دس سے بیس ہزار ووٹوں کی لیڈ شو کی گئی۔ آنے والے عام انتخابات میںتحریک انصاف پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔