آندھی اوربارش ، ٹاور گرنے سے ہوشاب، پنجگور گرڈسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(نوائے رپورٹ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز شدید بارشوں اورطوفانی ہواوں کی وجہ سے 132کے وی تربت۔ہوشاپ ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز گرگئے جس کے باعث ہوشاب اور پنجگور گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) نے پیر کے روز ٹاوروںکی مرمت اور تنصیب کاکام ہنگامی بنیادوںپرمذکورہ ٹاورکی جگہ ایچ پول کھمبوںکی تنصیب کاکام شروع کردیاتاکہ عارضی بنیادوںپر اس ٹرانسمیشن لائن کو چلاکرمتاثر ہ گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کیاجاسکے۔ترجمان نے کہاکہ اس دوران ہرونک(Heronk) کے مقام پر مقامی افرادنے کیسکو سٹاف کو کام کرنے سے روک دیا اور مطالبہ کیاکہ ایچ پول کھمبے کی بجائے ZMٹاور فوری طورپر نصب کیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن