کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ کوئٹہ کے لاکھوں عوام کاکوئی ولی وارث نہیں۔ٹریفک نظام صفائی سمیت پینے کا صاف پانی عوام کو میسر نہیں شہر کے عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے سرکاری دفاتر میں سائیلین پریشان رہتے ہیں بجلی گیس واسا شکایات سننے والا کوئی نہیں ہر طرف اندھیر نگری رشوت واقرباء پروری چل رہی ہے۔ عوام کی آواز کوئی سننے والا نہیں۔
کوئٹہ کے لاکھوں عوام کاکوئی ولی وارث نہیں:حافظ نورعلی
Jul 19, 2022