سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مقامی محلہ اقبال پورہ میں ایک اوباش نوجوان حماد ولد فریاد نے رات کے وقت اپنی گھریلو ملازمہ (ر۔ پ) کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم حماد نے اسے گھر میں محبوس رکھا، حالت غیر ہوگئی۔ دوپہر کے وقت بھاگ کر تھانہ سٹی پہنچ گئی۔ ملزم نے دھمکیاں دیں اگر شور کیا تو وہ اسے اور اسکی کم سن بیٹی کو مار دے گا۔ تھانہ سٹی سے ڈاکٹ لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم حماد ولد فریاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے رپورٹ فرانزک لیبارٹری کو بجھوادی گئی، بتایا گیا ہے کہ محلہ اقبال پورہ گلی نمبر 6کے رہائشی فریاد کے گھر میں چک نمبر119بھلیر کی رضیہ پروین گھریلو ملازمہ ہے۔ اسے گھر میں ہی رہائش کیلئے الگ کمرہ دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز اہل خانہ اپنی بیٹی سے ملنے فاروق آباد گئے تھے اور ملزم حماد گھر میں تھا، رات کے وقت حماد رضیہ پروین کے کمرے میں گیا اور اسے پانی کے بہانے باہر نکالا، ملزم نے اسے دبوچ لیا اور اسے اپنے کمرے میں لے جاکر زبردستی زیادتی کی۔ فیصل آباد میں لڑکی سے اجتماعی اور دیپالپور میں لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔
زیادتی