خلوص نیت سے عمران خان کے ساتھ چل رہا ہوں: جلیل احمد شرقپوری

شرقپور شریف(نامہ نگار) مسلم ن کے مستعفی ہونے والے ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عمران خان کے ساتھ چل رہا ہوں لیکن ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوا تھا اس لیے کھل کر پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتا تھا اسی لیے استعفی دیکر اب ن لیگ کا مقابلہ کروں گا۔ نواز شریف جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے وہ ہمیشہ عوام اور ملک دشمنی کی باتیں کرتے ہیں اسی لیے میرا شروع سے ان سے اختلاف ہے۔ شریف فیملی میں سے صرف حمزہ شہباز کو پسند کرتا ہوں۔نواز شریف اور مریم بی بی کے زیر سایہ نہیں چل سکتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ میرے استعفے سے خالی ہونیوالی پی پی 139 کی سیٹ پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے خود الیکشن لڑوں گا۔

ای پیپر دی نیشن