پتوکی (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ صدر سردار محمد طالب حسن نکئی‘ جنرل سیکرٹری قصور مسز مزل مسعود بھٹی نے کہا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے حمزہ شریف نے سرکاری مشینری کا استعمال کیا اور سرکاری مشینری سمیت پوری پی ڈی ایم نے تحریک انصاف سے مقابلہ کیا مگر عوام نے چورجماعتوں کو رد کر دیا اور عمران خان کے بیانیہ کا بول بالہ کیاضمنی الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب شریف خاندان کی وراثت نہیں ہے۔