پاکستان میں 992 ہیکٹر اراضی پر چیری کی کاشت،پیداوار 2,096 میٹرک ٹن : رپورٹ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں 992 ہیکٹر اراضی پر چیری کی کاشت،پیداوار 2,096 میٹرک ٹن ، گلگت بلتستان، چترال، سوات اور بلوچستان چیری کی کاشت کیلئے موزوں علاقے،پاکستان کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے چیری کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چیری کی پیداوار اور پروسیسنگ کے لحاظ سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پیچھے ہے لیکن اگر کسانوں کو مناسب رہنمائی اور معلومات فراہم کی جائیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ چیری خاص طور پر صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے علاقے میںآمدنی اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے ۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے باغبانی کے ماہر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں چیر ی سرد علاقوں گلگت  بلتستان، چترال، بالائی سوات اور بلوچستان میں اگتی ہے۔ چیری کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے اگنے کیلئے بہت کم وقت درکار ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اس کی پیداوار زیادہ نہیں ہوتی۔ پاکستان کو بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے اپنی چیری کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن