کراچی(کامرس رپورٹر) ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 18 جولائی 2022کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔سال 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران، پی ٹی سی ایل گروپ کامیابی کے ساتھ اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جس کی بدولت پاکستان میں ایک مربوط ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے مارکیٹ میں اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔ کمپنی کے ریونیو میں اضافہ بنیادی طور پر صارفین کے شعبے میں مضبوط کارکردگی سے ہواجس میں اہم کردار فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا اور بزنس سلوشنزکے ساتھ ساتھ مائیکرو فنانس خدمات نے ادا کیا جنہوں نے گروپ کو ایڈوانس انکم ٹیکس (AIT) اور موبائل ٹرمینیشن ریٹ (MTR) میں کمی کے باوجود گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آمدنی میں 5.7 فیصد اضافہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔
پی ٹی سی ایل گروپ کا پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان
Jul 19, 2022