اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں چھ ماہ کے بچے کی پہلی کامیاب پیڈیاٹرک کارڈیو تھوراسک سرجری کی گئی آپریشن ڈاکٹر ماہم اکمل ملک نے کیاکامیاب سرجری کے بعد بچے کو 72 گھنٹے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیارواں سال جون سے نجی ہسپتال نے بچوں اور نوعمروں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری ویلیو ریپئر،نوزائیدہ بچوں کے علاج کا آغاز کیاہے بچے کی سرجری میں غیر ملکی کوالیفائیڈ پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ اور کارڈیوتھوراسک سرجنز کی ایک ٹیم کو فزیشنز، انٹینسیوسٹ، نرسز اور اینستھیزیولوجسٹ نے تعاون کیا، جس کی قیادت ڈاکٹر ماہم اکمل ملک، پیڈیاٹرک کارڈیوتھوراسک سرجن، اور ڈاکٹر محمد طارق جمیل، پیڈیاٹرک انٹینسوسٹ کر رہے تھے۔