اسلام آ باد (آئی این پی ) حکومت نے پٹرول ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزارت پٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لٹر مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.25 روپے فی لٹر تک مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منافع کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ اور پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی نئی شرح کے اطلاق سے قبل وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 4 روپے اور ڈیزل پر 3.75 روپے فی لٹر ہے، اور مارجن بڑھانے کے لئے ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ہڑتال کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔