فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میںچربی سے کوکنگ آئل بنانیوالا یونٹ پکڑلیا 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر پوٹھوہار ٹاؤن میں چربی سے کوکنگ آئل بنانیوالا یونٹ پکڑلیا۔چیکنگ کے دوران مقامی رہائشیوں کی جانب سے جھونپڑیوں میں جعل سازی کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا تھا۔چربی سے تیار آئل کی فروخت کیلئے کسی بائیو ڈیزل کمپنی سے معاہدے کا ریکارڈبھی نہ پایا گیا۔فوڈسیفٹی ٹیم نے 1000 کلو چربی سمیت ناقص آئل موقع پر ہی تلف کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ چربی اور انتڑیوں کو پگھلا کر آئل بنانے پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔ایسا تیل صرف بائیو ڈیزل یا صابن سازی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔چربی اور آلائشوں سے نکلا آئل انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت ہے۔شعیب خان جدون نے واضح کیا کہ مضر صحت اور جعلی اشیاء بنانیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔چر بی اور انتڑیوں کو پگھلا کر آئل بنانیوالے یونٹس کو جلد فوڈاتھارٹی کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن