اسلام آباد ،چینی سفارتخانے کے اردگرد کومبنگ آپریشن، 5مشکوک افراد تھانہ منتقل  

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ نرولا گائوں اور چینی ایمبیسی کے اردگرد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن سرچ آپریشن کے دوران5مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کر دیا گیاآپریشن کے دوران 150گھروں میں 100افرادکو چیک کیا گیا10کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی گئی 25موٹرسائیکل چیک کئے گئے جن میں سے 5موٹر سائیکل بغیر کاغذات تھانہ منتقل کردیا گیا سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی کی زیرنگرانی سرچ آپریشن میں12بور گن بغیر لائسنس معہ ایمونیشن اور ایک پستول برآمد کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن